ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال آئی او سی اسپورٹس کمیشن کی رکن بنی

بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال آئی او سی اسپورٹس کمیشن کی رکن بنی

Wed, 19 Oct 2016 11:44:14    S.O. News Service

حیدرآباد،18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اسپورٹس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔سائنا کو آئی او سی صدر تھامس باک سے کل رات اس ارادے کا خط ملا۔خط میں لکھا تھا کہ ریو اولمپکس کے دوران آئی او سی کھلاڑی کمیشن کے انتخابات میں آپ کی امیدواری کو دیکھتے ہوئے صدر سے مشورے کے بعد آپ کو کھلاڑی کمیشن کا رکن مقرر کرنے میں ہمیں بے پناہ خوشی ہو رہی ہے۔کمیشن کی صدر انجیلا روجییرو ہے اور اس میں نو نائب صدور اور 10دیگر رکن ہے۔کمیشن کی اگلی میٹنگ چھ نومبر کو ہونی ہے۔گھٹنے کی چوٹ سے دو چار سائنا نومبر میں واپسی کی کوششوں میں مصروف ہے۔سائنا کے والد ہرویر سنگھ نے اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی جذباتی ہو گیا ہوں،ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اس کی کامیابیوں کی بنیاد پر اسے آئی او سی کا ممبر بنایا گیا،انہیں لگا کہ وہ کام آ سکتی ہے،چوٹ کی وجہ سے وہ اولمپک تمغہ نہیں جیت سکی تھی،ہمیں اس پر فخر ہے۔


Share: